روشن بیان
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - جس کا انداز بیان واضح ہو، خوش گو، قادرالکلام، زبان پر قادر۔ وصف رخ روشن بیانوں سے بھی ہو سکتا نہیں شمع کی صورت فقط کہنے کو رکھتے ہیں زباں ( ١٨٧٢ء، مراۃ الغیب، ١٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'روشن' کے ساتھ عربی اسم 'بیان' لگانے سے مرکب 'روشن بیان' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو مراۃ الغیب" میں مستعمل ملتا ہے۔